Uncategorized

دہشت گردی میں ملوث مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ضیاء الحق نقشبندی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین تنظیم اتحاد اُمت پاکستان اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے جامع مسجد الحسن لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، دہشتگردوں کے بیرونی رابطے اور فنڈنگ روکی جائے، ملک کو اسلحہ سے پاک کیا جائے، اسلام نے انسانی جان کی حرمت کو کعبہ کی حرمت سے بھی اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو خونریزی کی ترغیب دینے والے دنیا و آخرت میں شدید عذابِ الٰہی کے حق دار ہیں، اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے اسلام کا خوبصورت چہرہ مسخ کر رہے ہیں اِس لیے دنیا بھر کے علمائے حق جہاد کے نام پر فساد کرنیوالوں کے فکری توڑ کیلئے میدان میں آئیں اور حقیقی اسلام دنیا کے سامنے پیش کریں، آپریشن ضربِ عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے اور دہشتگردوں کے حامیوں، مددگاروں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو بھی پکڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ را کے نیٹ ورک کے صفایا کیلئے ملک گیر آپریشن کیا جائے، پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں، نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے قائدین کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور کراچی کو را کے ایجنٹوں، بھتہ خوروں، لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا سے پاک کیا جائے، نیکٹا کو فعال اور پولیس کو سیاست سے پاک کیاجائے، حکومت تمام سرکاری اداروں اور بالخصوص کالجز اور یونیورسٹیوں کو دہشتگردوں کے حامیوں، مخبروں اور ہمدردوں سے پاک کرے، نام نہاد جہادی تنظیموں کی تخریبی اور فسادی کارروائیاں اسلام کی بدنامی، عالمِ اسلام کی کمزوری اور ہزاروں گھرانوں کی بربادی کا باعث بن رہی ہیں اور ان کے خونی کھیل سے اسلام کے دشمن امریکہ کا کام آسان ہو رہا ہے، نظریات کا مقابلہ طاقت نہیں نظریات سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست کے باغیوں کی سرکوبی کے جہاد میں حکومت کیساتھ تعاون ہر شہری پر فرض ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button