Uncategorized

واہ کینٹ،نیشنل ایکشن پلان نے ایک اور سائبان چھین لیا،کالعدم سپاہِ صحابہ کی فائرنگ سے رضا جعفری شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے ڈیتھ اسکواڈ کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے امام بارگاہ قصر شبیر کے سیکرٹری اور معروف سوز خواں سید محمد رضا جعفری کو شہید کردیا اور فرار ہوگئے۔

زرائع کے مطابق واہ کینٹ میں واقع امام بارگاہ قصرِ شبیر کے سیکریٹری اور معروف سوز خواں سید محمد رضا جعفری 30 محرم کے جلوس میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ امام بارگاہ سے کچھ ہی فاصلے پر پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نیشنل ایکشن پلان کے ڈیتھ اسکواڈ کالعدم سپاہِ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،جبکہ سید رضا جعفری شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگئے۔ شہید کی میت بذریعہ ایمبولینس ملتان روانہ کر دی گئی ہے، جہاں آج اُن کی نماز جنازہ امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کالونی میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شہید کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران یہ پانچواں واقعہ ہے جس میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی بھی تکفیری دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button