Uncategorized

چہلم امام حسینؑ کے حوالے سے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان تیار کیا جائے، آئی جی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو جاری رہدایات میں کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر متعلقہ اضلاع کے لحاظ سے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان ترتیب دیکر برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کیا جائے، قبل ازیں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے روابط کو ممکن بنایا جائے تاکہ سیکیورٹی کے مجموعی امور پر عمل درآمد کے تحت تمام مجالس، جلوسوں سمیت مرکزی اجتماع گاہوں پر اور دیگر مقامات پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

زرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ تمام تھانہ جات سندھ اور باالخصوص کراچی کی سطح پر بعد مغرب روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تھانہ ٹو تھانہ مربوط روابط اور ممکنہ جرائم کے حوالے سے معلومات کی شیئرنگ لازماّ کی جائے تاکہ فوری کاروائیوں کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے کے ساتھ ساتھ موبائل، موٹر سائیکل گشت، داخلی و خارجی پوائنٹس پر پکٹنگ سمیت مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، درگاہوں کے علاوہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر تمام تر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹس اور پیٹرولنگ کے عمل میں باالخصوص مساجد امام بارگاہوں وغیرہ کے علاوہ مرکزی شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں، صنعتی وتجارتی زونز اور پرہجوم پبلک مقامات اور اہم تنصیبات و عمارتوں کو لازمی طور پر فوکس کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button