Uncategorized

لانڈھی ٹرین حادثہ صرف اور صرف ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے لانڈھی ٹرین حادثے میں تیس سے زائد قیمتی جانوں کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جناح اسپتال میں جا کر عیادت اور خیریت دریافت کی۔

زرائع کے مطابق جناح اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ اس واقعے میں تمام زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے حکومت معاوضے کا اعلان کرے، یہ واقعہ صرف اور صرف ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، مسافر اپنی منزلوں پر جانے سے پہلے ہی موت کے مُنہ میں چلے گئے، اس حادثے کی اعلی سطح پر جوڈیشنل انکوائری کروائی جائے تاکہ اس حادثے میں ملوث ہونے والوں کا تعین کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button