مشرق وسطی

شام میں دسیوں دہشت گردوں کی واصل جہنم

شام کے جنوبی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم پندرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ درعا کے شمال مغرب میں پچّیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع جلین کے علاقے میں شامی فوج کے ایک یونٹ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جبہۃ النصرہ کے کم سے کم پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ شامی فوج کی اس کارروائی میں دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں اور ان کا فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا۔

درعا کے مشرق میں چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شیخ حسین کے جنوبی علاقے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شامی فوج کے حملے میں ان دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ادھر حماہ کے شمال میں بھی شامی فوج نے تل بزام کے مزید علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں شامی فوج نے حماہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی آگے بڑھنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ صوبے حمص میں بھی شامی فوج نے جب الجراح کی طرف دہشت گردوں کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button