Uncategorized

حق گوئی جرم ہے،سندھ رینجرز نے معروف بزرگ عالمِ دین علامہ مرزا یوسف حسین کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد میں مظوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا جرم بن گیاہے۔ سندھ رینجرز نے ناظم آباد میں کاروائی کرتے ہوئے معروف عالمِ دین اور جامعہ مسجد نورِ ایمان کے پیش امام علامہ مرزا یوسف حسین کو رات کی تاریکی میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

زرائع کے مطابق گزشتہ رات سندھ رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی کی معروف شیعہ مقتل گاہ ناظم آباد میں واقع مسجدِ نورِ ایمان پر چڑھائی اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے معروف عالم دین، جامع مسجد و امام بارگاہ نور ایمان کے پیش امام اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کی جانب سے فرذندِ پاکستان اور کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف صف آراء معروف سیاسی و سماجی رہنماء سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف مسجدِ خیرالعمل انچولی بلاک 20 تا شاہراہِ پاکستان نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کے بعد گھر لوٹنے والے علامہ مرزا یوسف حسین کو متعصب سندھ رینجرز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔مسجدِ نورِ ایمان پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملنے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پہلے رینجرز کی بھاری نفری نے مسجدِ نورِ ایمان سمیت اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لیکر پوزیشنز سنبھالیں اور پھر علامہ مرزا یوسف حسین کی رہائش گاہ میں داخل ہوگئی اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بزرگ عالمِ دین مرزا یوسف حسین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ سندھ رینجرز نے گزشتہ دو دن قبل سچل کے علاقے میں واقع نیو رضویہ سوسائٹی میں راگ گئے کاروائی کرتے ہوئے معروف عزادار اور سماجی و سیاسی رہنماء سید فیصل رضا عابدی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر انکو گرفتار کرکے نامعلوم منتقل کردیا تھا۔بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت دیگر ملی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے سخت ردِ عمل کا اظہار کئے جانے پر کراچی پولیس نے فیصل رضا عابدی کی گرفتار ظاہر کرتے ہوئے ہوئے انھیں پیر کو عدالت میں پیش کئے جانے کا اعلام کیا تھا۔اسی سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے نکالی جانے والی ایک احتجاجی ریلی میں شرکت کے بعد علامہ مرزا یوسف حسین گھر پہنچے تو کچھ ہی دیر بعد سندھ رینجرز کی بھاری نفری نے انکو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button