Uncategorized

نیشنل ایکشن پلان کی دہشتگردی جاری،رضویہ سوسائٹی میں کامران کاظمی شھید، ساتھی زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کا رخ بانیانِ پاکستان کی اولادوں کی جانب ہوتے ہی نیشنل ایکشن پلان کی سہولت کاری میں کالعدم تکفیری دہشتگرد بھی سرگرم ۔ نیو رضویہ سوسائٹی کے نزدیک کالعدم سپاہِ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی کار فائرنگ سے کامران کاظمی شھید جبکہ انکے دوست شدید زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق نیو رضویہ کے قریب کالعدم سپاہِ صحابہ کے موٹر سائیکل سوار د سفاک شتگردوں کی کار پر فائرنگ سے شیعہ جوان کامران کاظمی شہید جبکہ انکے ساتھی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے قاتل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ایماء پر سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فرذندِ پاکستان،معروف سماجی و سیاسی رہنماء سید فیصل رضا عابدی کی رہائش گاہ نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہونے والے مرکزی مجلسِ عزاء میں شرکت کے بعد 35 سالہ کامران کاظمی اپنے دوست کے ہمراہ نیو رضویہ سوسائٹی کے گیٹ سے نکل کر تھوڑے فاصلے پر پہنچے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نیشنل ایکشن پلان کے بھیڑیا صفت دہشتگردوں نے کامران کاظمی کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی شھید ہوگئے، جبکہ ان دوست شدید زخمی ہوگئے۔شہید کامران کاظمی کے جسدِ خاکی اور انکے زخمی دوست کو فوری طور پر ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کار سوار کامران کاظمی اور انکے دوست جیسے ہی نیو رضویہ سوسائٹی سے کچھ فاصلے پر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود دو موٹر سائیکل سوار چار تکفیری دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔بعد ازاں شھید اور زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مومنین کی ایک کثیر تعداد نے روڈ بلاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور حکومت ِ سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button