Uncategorized

فیصل رضا عابدی کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، ندا فیصل عابدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی اہلیہ سیدہ ندا عابدی نے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو جان کا خطرہ ہے، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم انہیں انصاف فراہم کریں۔ لاہور پریس کلب میں اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا میرے شوہر فیصل رضا عابدی نے پیپلز پارٹی میں رہتے ہوئے بھی حکومت کی بیڈ گورننس پر تنقید کی۔ اُن کا کسی مذہبی یا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی ان کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں اس لئے پریس کانفرنس کر رہی ہوں، کیونکہ کراچی میں میرے شوہر اور میرے اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہے، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی رہی ہیں، حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا میرے شوہر نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، سکیورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے، جس کی سزا آج ان کو مل رہی ہے، میری آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور میرے شوہر کا منٖصفانہ ٹرائل کیا جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button