Uncategorized

دہشت گردوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ عون نقوی نے گلستان جوہر اور شہر کے مختلف حصوں میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشت گردوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتیں کیونکہ کالعدم مذہبی جماعتوں کے دہشت گردوں کے علاوہ بھارت اور افغانستان یہاں امن برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک دشمن نہیں چاہتے کہ یہاں امن قائم ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ انہوں نے طالب علم مرتضیٰ شہید کی دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت شیعہ کلنگ کو روکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button