کراچی: گزشتہ روز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ طالب علم آبائی گاؤں میں سپردخاک
شیعہ نیوز ( پاکسستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) گذشتہ دنوں شہر قائد میں کلعدم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا گلگت نگر کے طالب علم غلام مرتضٰی کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید طالب علم کی میت آبائی گاوں پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، انکے جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے۔
نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک جی بی کے رہنماء شیخ مرزا علی نے کہا کہ حکومت سندھ یہاں کے طالب علموں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت سندھ کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کے طلباء کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ اور جی بی کی صوبائی حکومت شہید طالب علم کو کمپنسیٹ کرے اور حکومت سندھ شہید طالب علم کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
شہید طالب علم کی نماز جنازہ میں ہنزہ نگر کی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ ہنزہ نگر کی طلباء تنظیموں نے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ طلباء کے قاتلوں کو پکڑ کر سرعام پھانسی دی جائے۔