Uncategorized

کراچی: تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ طالب علم کا سفاکانہ قتل، آئی ایس او جامعہ کراچی کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شہر قائد میں جاری ٹارگٹ کلنگ بالخصوص گزشتہ دنوں گلستانِ جوہر میں دہشت گردوں کی جانب سے طالب علموں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر حکومت سمیت تکفیری دہشت گردوں کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

طلباء نے دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ریحان عابدی کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں طلباء کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، طلباء کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، دہشت گردوں نے گلستان جوہر میں طالب علم مرتضیٰ کو شہید نہیں کیا، بلکہ ایک پڑھی لکھی نسل کا قتل کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کو پکڑنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی، حکومت تکفیری دہشت گردوں کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کرے اور دہشت گردوں کو منظر عام پر لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشت گرد آزادانہ گھوم رہے ہیں، کالعدم تنظیمیں جلسے اور ریلیاں نکال رہے ہیں، لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا اور روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ اس موقع پر طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد گلستانِ جوہر میں شہید کئے جانے والے علی مرتضیٰ سمیت تمام بے گناہ افراد کے قاتلوں کو پکڑ کر کٹہرے میں لائے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button