مشرق وسطی

صدر اسد بہترین ہیں، نومنتخب امریکی صدر

نومنتخب امریکی صدر نے اپنے شامی ہم منصب کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے بہترین آپشن قرار دیا ہے۔

اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی انتخابی کمپین کے دوران بھی اس بات کا کھل کراعلان کر چکے ہیں کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے صدراسد بہترین آپشن ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ جنگ شام کے نتیجے میں جنم لینے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے صدر بشار اسد ہی بہترین ذریعہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ولادی میر پوتن نے اس موقع پر ماسکو واشنگٹن تعلقات کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ صدر پوتن نے یہ بات زور دیکر کہی کہ روس اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام اور ایک دوسرے کے امور میں عدم مداخلت کی بنیاد پر استوار ہونا چاہئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ روس کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ امریکہ کے نومنتخب صدر اور روسی صدر کے درمیان یہ پہلا ٹیلی فونی رابطہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button