Uncategorized

کراچی: ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں حساس ادارے کا اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اہلکار کو زخمی حالت میں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button