Uncategorized

رانا ثناء نے بائیس قتل کئے ہیں جس کے گواہان موجود ہیں، شہباز شریف رانا ثناء اللہ کے جرائم کا نوٹس لیں: چوہدری شیرعلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سےمطالبہ کیا ہےکہ رانا ثناء اللہ کی قانون شکنی کا نوٹس لیا جائے۔ مسلم لیگ کے رہنما اور وزیرِ مملکت عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی حمایت بھلے جاری رکھی جائے لیکن رانا ثناء اللہ کی قانون شکنی کا بھی نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء نے بائیس قتل کئے ہیں جس کے گواہان بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود وہ پنجاب کابینہ کے اہم ترین اور طاقت ور وزیر بنے بیٹھے ہیں جو کہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔ چوہدری شیر علی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر تنقید اور الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اپنے اثر و رسوخ کو غیر آئینی طور پر استعمال کر رہے ہیں اور ہمارے کارکنان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں جب ہمارے ساتھ اس طرح ہو رہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا کیا جاتا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button