Uncategorized

ضمنی انتخاب جھنگ، ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین کی شیخ وقاص اکرم سے ملاقات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین پر مشتمل وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ضلع جھنگ کی معروف سیاسی شخصیت شیخ وقاص اکرم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت حلقہ PP-78 جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ، سید شہریار اور حسن رضا کاظمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جھنگ میں ہونے والے اس اہم انتخاب کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مختلف پہلووں سے انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button