Uncategorized

کراچی: چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: چہلم امام حسینؓ پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 20 اور 21 نومبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق 20 اور 21 نومبر کو ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،واضح رہے کہ قبل ازیں ڈبل سواری پر پابندی 8محرم الحرام سے 10محرام الحرام کی شب تک لگائی گئی تھی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک رات تھانے میں گزارنے کے ساتھ ساتھ 5ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض عدالت سے رہا کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button