Uncategorized

جھنگ، ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک پاکستان نے حکومتی جماعت کی حمایت کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلامی تحریک پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ جھنگ کے ضمنی انتخابات میں تمام تنظیموں کو اعتماد میں لے کر مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد ناصر انصاری کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ملک و قوم کے دشمن بازاری دہشتگردی گروہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، امیدوار وہی جیتے گا جسے علامہ ساجد نقوی کی حمایت حاصل ہوگی، پہلے بھی جماعتی اور ذاتی بنیادوں سے بالاتر قومی فیصلے کئے، آئندہ بھی بہتر حکمت عملی سے آگے بڑھیں گے۔ جھنگ کے ضلعی صدر سید مسعود الحسن ترمذی سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اسلامی تحریک کی سیاست اتحاد و وحدت کی علامت رہی ہے، جس کا اعتراف تمام مکاتب فکر کی قیادت نے کیا ہے اور اس کے اثرات بھی معاشرے میں نظر آ رہے ہیں کہ مسلکی اختلاف کی بنیاد پر مسلمانوں کو گالیاں دینے والا تکفیری گروہ دہشتگردوں کیساتھ نظر آتا ہے، اتحاد امت کا نمائندہ کوئی پلیٹ فارم انہیں قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کے ضمنی انتخابات میں بہتر حکمت عملی اور تمام مکاتب فکر کی قیادت کیساتھ مل کر نہ صرف اتحاد امت کا عملی مظاہرہ ہوگا بلکہ حیرت انگیز نتائج بھی برآمد ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button