مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری

روس کی وزارت دفاع نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اپنے بمبار طیاروں کے حملوں کی خبر دی ہے

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو انجام پانے والے اس آپریشن میں شمال اور شمال مغربی شام میں داعش اور جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اڈوں پر حملہ کیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور انھیں کافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا-

رپورٹ کے مطابق حملوں میں دہشت گردوں کے اسلحوں کے ذخائر، ان کے اڈوں، ٹریننگ کیمپوں اور آپریشنل مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے-

روسی طیاروں کی بمباری میں بھاری ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں کا ڈپو پوری طرح تباہ ہوگیا ہے – دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کا پتہ ڈرون طیاروں کے ذریعے لگایا گیا تھا-

روس ، شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر گذشتہ برس سے دمشق حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button