پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو کے شیر دل سپوت اعتراز حسن پر بنی فلم دو دسمبر کو ریلیز ہوگی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اپنی جان قربان کرکے بیسیوں بچوں کی زندگی بچانے والے ہنگو کے نوعمر سپوت اعتزاز حسن کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سلیوٹ‘‘ دو دسمبر کو ملک کے چھوٹے بڑے سینماؤں پر ریلیز کی جائے گی۔ شہزادہ رفیق کی ڈائریکشن میں بنائی گئی فلم کا مقصد اعتزاز کی بہادری اور پاکستانی بچوں میں محبت کے جذبے کو دنیا پہ واضح کرنا ہے۔ فلم میں پاکستان کی معروف اداکاراؤں صائمہ اور نور سمیت دیگر کئی اداکاروں نے کام کیا ہے۔ فلم کی کہانی محمد پرویز نے لکھی ہے۔

فلمساز غفوربٹ اور ہدایت کار شہزاد رفیق کا کہناہے کہ لوگ بڑے جذبے کے ساتھ فلم دیکھنے سینماوں کا رخ کرینگے کیونکہ یہ اس بچے کی کہانی ہے جس نے 2014 میں اپنی جان کی قربانی دیکر سکول کے دیگر بچوں کی جانیں بچائی تھیں۔ واضح رہے کہ اعتراز حسن اپنے سکول کی جانب بڑھنے والے خودکش حملہ آور کے راستے کی دیوار بن گیا اور اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔ اعتراز حسن کو دوسروں کی جان بچانے کیلئے اپنی جان قربان کرنا پڑی تھی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button