Uncategorized
جماعت الدعوۃ کے رہنماء نے داعشی دہشتگردوں کو یہودیوں کے آلہ کار اور ایجنٹ قرار دے دیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت اپنے خون سے کریں گے، دہشت گردی کے خلاف حکومت اور جنرل راحیل شریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں، حکومت کو کشمیر کے مسئلہ پر بھی دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا تاکہ کشمیریوں کو آزادی مل سکے۔
چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، داعش کے لوگ خارجی ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اصل میں یہ یہودیوں کے آلہ کار اور ایجنٹ ہیں، کشمیر جہاد کی برکت سے آزاد کرائیں گے، بھارت اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔