Uncategorized

جھنگ کے عوام نے اپنے قائد کے حکم پر تکفیر، شدت پسندی اور دہشتگردی کو جھنگ میں ہی دفن کر دیا، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی نے جھنگ میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جھنگ کے غیور عوام اور خاص طور پر قائد علامہ ساجد نقوی کے مخلص جیالوں کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنھوں اپنے قائد کے حکم پر تکفیر، شدت پسندی اور دہشت گردی کو جھنگ میں ہی دفن کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ جن تکفیریون نے جھنگ اور پھر پورے ملک کو انتشار، افتراق، تکفیر اور دہشت گردی کی آماجگاہ بنا دیا تھا، آپ کی ہمت اور مدد سے ہم نے جھنگ کی سرزمین کو تکفیری نجاست کا قبرستان بنا کر اسے امن، محبت، رواداری اور اتحاد بین المسلمین کا گہوارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں اس مشاورتی جلسہ میں شیعہ، دیوبندی، بریلوی اور اہل حدیث سب موجود ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نے مل کر ایک دفعہ پھر تکفیری شر پسندوں کو شکست دے کر ان کو روسیاہ کرنا ہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ آپ سے طویل مشاورت کے بعد قائد ملت سے بھی مشاورت کی گئی، اب ہم اعلان کر رہے ہیں کہ ہم سب کے متحرک، فعال اور جوان سال امیدوار آزاد ناصر انصاری ہیں، یکم دسمبر کو ہم سب مل کر اپنی بیدار قیادت کے حکم پر آزاد ناصر کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے اور ہمارا یہ جوان امیدوار فرقہ پرستوں کو شکست سے دوچار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم مل کر اس ملک اور جھنگ سٹی کو امن کا مرکز بنائیں گے، آئندہ کسی کو اس شہر کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان شاء اللہ آج یہ ضلع اور شہر فرقہ واریت کا گڑھ نہیں، بلکہ محبت، اخوت اور رواداری کا مرکز ہے، یکم دسمبر کو یہاں سے تکفیریت اور فرقہ واریت کا جنازہ ہمیشہ کے لئے اٹھ جائے گا، ہم نے پورے ملک میں قربانیاں دیں، جنازے اٹھائے مگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی، بلکہ قانون شکنوں کا صبر و حوصلے سے مقابلہ کیا، کیونکہ ہم جانتے تھے کہ یہ انتشار اور افتراق وطن عزیز اور اسلام کے خلاف ایک سازش ہے، ہم محب وطن ہیں، ہم نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانیوں کا کردار ادا کیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button