پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: اربعین حسیؑنی کے تین جلوس ملکر قصہ خوانی بازار میں مرکزی جلوس میں بدل جائینگے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں حسب روایات چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں مجالس و جلوسہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ اربعین کے دن یعنی 20 صفر کو شہر کی متعدد امام بارگاہوں میں عزاداری کے اجتماعات منعقد ہوں گے، تاہم تین مرکزی جلوس برآمد ہوں گے، جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہوں گے۔

اربعین کے موقع شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلا مرکزی جلوس دن گیارہ بجے امام بارگاہ علمدار کربلا، کوچہ رسالدار، قصہ خوانی میں پشتو مجلس کے بعد برآمد ہوگا۔ علم کا یہ جلوس امام بارگاہ آخوندآباد محلہ نوبجوڑی چرچ روڈ اندرون کوہاٹی میں اختتام پذیر ہوگا۔ ذوالجناح کا جلوس سہ پہر دو بجے امام بارگاہ آخوند آباد محلہ نوبجوڑی چرچ روڈ اندرون کوہاٹی سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

اربعین کا تیسرا مشہور جلوس ذوالجناح سہ پہر دو بجے مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار قصہ خوانی پشاور سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔ تقریباً سہ پہر 3 بجے تک یہ تمام جلوس قصہ خوانی بازار پہنچیں گے، جہاں سے ایک مرکزی جلوس کی شکل میں قصہ خوانی، دالگراں، پیپل منڈی چوک، چڑی کوبان، چوک ناصر خان، کوچی بازار اور چوک شہباز سے ہوتے ہوئے واپس اپنی مقررہ امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوں گے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button