Uncategorized

سینڑل جیل کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا جلوس عزاء پر حملہ

شیعہ نیوز ( پاکسستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: سینٹرل جیل کراچی میں چہلمِ امام حسینؑ کے جلوس پر لشکرِجھنگوی اورسپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے دہشت گردوں کا ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ، کئی عزادار زخمی جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، اطلاعات کے مطابق کراچی سینڑل جیل میں چہلم امام حسین کے موقع پر جلوس عزاء جاری تھاکہ کلعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے دہشتگردوں نے اپنے بیرکس توڑ کر جلوس عزاء پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، حملہ میں متعدد عزادار زخمی بھی ہوئے جبکہ عزاداروں کی مزاہمت سے تکفیری دہشتگرد فرار ہوگئے تاہم جلوس عزاء جاری رہا۔ واضح رہے کہ کراچی سینڑل جیل میں موجود شیعہ قیدیوں کیجانب سے سال محرم الحرام میں جلوس عزاء و مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button