Uncategorized
امام حسین (ع) کی سیرت و کردار اور فکر و فلسفہ انسانوں کی رہنمائی کیلئے کافی ہے، مولانا شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) معروف عالم دین اور خطیب باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام حسین (ع) کی سیرت و کردار اور فکر و فلسفہ رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے کافی ہے، کیونکہ آپ (ع) نے اسلام اور انسانیت کی عظیم اصولوں کے ساتھ ساتھ دین اسلام اور اس کی افکار و اساس کو بھی بچایا، آپ (ع) نے صبر و تحمل، اخلاقیات، عدل، برداشت اور قربانی کے جذبوں کو فروغ دیا، جس سے پوری انسانیت فیضیاب ہوسکتی ہے، لہٰذا ہمیں انہی مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، جن کی محبت کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کربلاء اور امام حسین (ع) کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم ہر دور میں عزاداری امام حسین (ع) کو انجام دیتے رہیں گے، کیونکہ یہ ہمارا آئینی، قانونی اور بنیادی حق ہے۔