Uncategorized

لاہور، سی سی پی او کا چہلم کے جلوس کے روٹ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور جلوس میں شرکت کرنیوالے عزاداروں کی جلوس میں آمد کے موقع چیکنگ سمیت دیگر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او نے لاہور پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

زرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور ڈاکٹر امین وینس نے چہلم کے جلوس کے روٹ کے معائنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلوس میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹ اور گردونواح میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جبکہ روٹ پر موبائل فون سروس بھی بند کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے، بلند عمارتوں پر سنائپر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی کنٹرول روم سے جلوس کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button