Uncategorized

چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کیلئے کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے بہتر انتظامات کئے، ڈاکٹر ارشد وہرہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے لئے کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے بہتر انتظامات کئے، محکمہ میونسپل سروسز فائر بریگیڈ ریسکیو یونٹ ایمبولینس سروسز 1122 مرکزی جلوس کے موقع پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے مستعد رہے، اسپتالوں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف موجود رہا، کے ایم سی، ڈی ایم سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں کے سبب چہلم کے چھوٹے بڑے جلوس مجالس اور مرکزی جلوس مجموعی طور پر پرامن رہا اور عزاداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہیں کرنا پڑا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے چہلم امام حسینؑ کے سلسلے میں نمائش چورنگی پر مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم سی ایسٹ کے وائس چیئرمین عبدالرؤف سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی میئر کراچی نے نمائش چورنگی پر لگے ہوئے پاکستان رینجرز پولیس حسینی بلڈ بینک، حسینی اسکاؤٹس، ڈی ایم سی ایسٹ اور دیگر کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے چہلم کے جلوس کے شرکاء میں لنگر اور شربت خودتقسیم کیا اور اپنی نگرانی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس کو روانہ کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام اور ذاکرین نے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ سے ملاقات کی اور چہلم کے جلوس کے سلسلے میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ شہری ادارہ ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ مذہبی ایام کے موقع پر انتظامات کریں اور شہر میں امن اخوت مساوات اور بھائی چارے کی فضا کو عام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button