Uncategorized

لاہور: سی ٹی ڈی کی کاروائی لشکرجھنگوی کا دہشت گرد گرفتار، امام بارگاہ پر دہشتگردانہ حملہ کی منصوبہ بندی کررہا تھا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سی ٹی ڈی نے لاہور سے تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہاولپور کے ایک امام بارگاہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یاسین نامی دہشتگرد کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جا رہا ہے، جس کا ہدف بہاولپور میں امام بارگاہ تھا۔ ملزم سے ڈیٹونیٹرز، الیکٹرک ڈیوائسز، بال بیرنگ، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جسے قبضے میں لے کر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button