Uncategorized

ہم محب وطن پاکستانی ہیں، حکومت ملکی سلامتی اورتحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان شیعہ دشمن اقدامات کو روکے، علامہ مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ا دارہ ) کراچی : داعی اتحاد بین المسلمین و بزرگ شیعہ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین کی ضمانت پر رہائی کے بعد کراچی پریس کلب پر پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماء علامہ باقر زیدی، علامہ علی انور جعفری ،علامہ مبشر حسن زیدی، ہیت علماء مساجد کے رہنماء علامہ نعیم الحسن ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماء علامہ اظہر حسین نقوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے ،علامہ مرزا یوسف حسین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں حق گو اور حق پرستوں کے خلاف حکومتوں نے اپنے اقتدار اور اختیار کا ناجائیز استعمال کرکے حق پسنداور حق گو لوگوں کو پسِ زندان ڈالا ہے ، ملک میں اور خاص طور پر کراچی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں کرا چی کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں اگر حکومت جاننا چاہیے تو وزیر اعلیٰ کو بتا اور ثبوت پیش کرسکتا ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ملکی سطح پر ہونے والی حکومتی ناانصافیوں کے خلاف ملکی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا اور چہلم سے پہلے اس کا اعلان ہونا تھا اسی لئے مجھے ایک جھوٹے الزام کے تحت گرفتار کیا گیاچہلم کے ایک دن بعد چھوڑ۔

علامہ مرزا یوسف حسین نے گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیجانب سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلر س مقرر کئے جاتے ہیں ، ان میں قادیانی اور خارجیذہنیت کے لوگ متعین کئے جاتے ہیں وہ غیر محسوس طریقے سے توہین رسالت کا ارتکاب کرتے ہیں ، اس قسم کے وائش چانسلر س کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اس قسم کے متعصب افسروں کی تقریری تعلیمی اداروں کی تباہی اور ان اداروں سے راسخ العقیدہ مسلمان طلباء متنفر ہوتے ہیں اور ان اداروں میں یوم حسین کی مخالفت کرنے والے دراصل تودراصل توہین رسالت کے مرتکب ہورے ہیں ان کے خلاف توہین رسالت کے دفعات کے تحت ایف آئی آر در ج کی کرنی چاہیے، شیعہ سنی مسلمان اس قسم کی سازشوں کو نہ برداشت کریں گے اور نہ کامیاب ہونے دیں گے ،

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں چہلم کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف لاوًڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے عزاداری کو محدود اور شیعان حیدرکرار کو عزاداری سے باز رکھنے کی سازش ہورہی ہے اس قسم کے متعصبانہ ہتھکنڈوں کو فوراً بند کیا جائے ، اس طرح بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو جرم بتائے بغیر گھروں اور راستوں سے اٹھا کر غائب کیا جاتا ہے ان کے خلاف کوئی الزام یا جرم ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اس قسم کی شیعہ دشمنی کو فوراً روکا جائے ۔

انہوں وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ شیعہ مطالبات پر فوری توجہ دے کر ملت جعفریہ کے تحفظات کو دور کریں ورنہ ان شیعہ دشمن اقدامات کے خلاف ملت جعفریہ ملک گیر احتجاجی تحریک کی کال دیں گی، امید ہے کہ حکومت ملکی سلامتی اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اقدامات کو روکے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی سیاست میں بہتری چاہتے ہیں ہم کسی حکومت مخالف نہیں مگر کچھ غیر مرئی قواتیں ایسا کرنے میں روکاوٹ بتی ہیں جو دراصل ملک میں موجود کرپٹ نظام کو جاری رکھنا چاہتی ہیں ۔ انہیوں نے مزید کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں جتنا کسی بھی پاکستانی کا ملک اور ساست میں حصہ اور حق ہے ہمارا بھی اتناہی حق ہے ہم ملکی معاملات اور پاکستان کی سیاست سے دور نہیں رہ سکتے اس حق کو تسلیم کیا جائے ، آخر میں علامہ مرزایوسف حسین نے پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں کا شکریہ بھی ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button