Uncategorized

کراچی: گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار تکفیری دہشتگردوں کا سنسنی خیز انکشافات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: پریڈی سے گرفتار 3 تکفیری دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کردیئے، تینوں دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے ہے، ملزمان شہر بھر میں تھانوں پر بال بم اور کریکر حملے کرنا چاہتے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پریڈی سے گرفتار 3 دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد شہر بھر کے تھانوں میں بال بم اور کریکر حملے کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے ہے، ملزمان کے ساتھی جیل میں بند ہیں، وہ ان کا بدلہ لینا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے گینگ میں 5 سے زائد دہشتگرد شامل ہیں، دہشت گردوں کے ساتھی بال بم بنانے کے بھی ماہر ہیں جو تاحال فرار ہے، ان کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ادارے انٹیلی جنس رپورٹ پر چھاپے بھی مار رہے ہیں۔ سماء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button