فیصل آباد،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ کی صاحبزادہ حامد رضا کی عیادت
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی عیادت کی جو کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں ۔
زرائع کے مطابق آصف رضا ایڈووکیٹ نے صاحبزادہ حامد رضا کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ زیارت مقامات مقدسہ کے لئے عراق دورے کے باعث علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تشریف نہیں لا سکے لیکن وہ حرم امام علی ؑ اور امام حسین ؑ میں آپ کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ، صاحبزادہ حامد رضا نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کے دیگر قائدین کی جانب سے ان کی صحت یابی کیلئے دعائوں پر اظہار تشکر کیا۔