Uncategorized

ایران اور پاکستان کا دفاعی تعاون کے فروغ پر زور

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )اسلامی جمہوریہ یران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر آپریشنز بریگیڈیئر جنرل مہدی ربانی نے جمعرات کو پاکستان کے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات میں صنعت و ٹیکنالوجی کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

زرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر آپریشنز بریگیڈیئر جنرل مہدی ربانی اور رانا تنویر حسین نے دفاعی مصنوعات کی پیداوار کے میدانوں میں تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے ، اس میدان میں باہمی تعاون کومضبوط بنانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مہدی ربانی ، کراچـی میں دفاعی مصنوعات کی نویں عالمی نمائش ( آئی ڈی ای اے ایس دوہزارسولہ کے افتتاح کے موقع پر منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں- کراچی میں منعقدہ دفاعی مصنوعات کی نمائش میں دنیا کے تینتالیس ممالک نے حصہ لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button