Uncategorized

خیرپور: ایس ایچ او اصغر کی بدمعاشی مجلس عزاء کو اسلحے کے زور پرروکنے کی کوشش

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کالعدم تنظیموں کے جلسے تو ہوسکتے ہیں لیکن زکر نواسہ رسولﷺ جرم بن گیا، خبررساں ادارہ شیعہ کلنگ کے مطابق خیرپور میں قدیمی امام بارگاہ سبیل امام حسین(ع) میں بروز ۲۴ صفر پولیس کے غنڈوں نے خواتین کی مجلس عزا پہ حملہ کیا اور مجلس عزا کو نہ روکنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔ یاد رہے ۱۹ صفر کو بھی اسی امام بارگاہ میں مجلس عزا کو اسلحے کے زور پہ پولیس کے غنڈوں نے زبردستی بند کروایا تھا اور بارگاہ میں جوتوں کے ساتھ داخل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اسہی شہر خیرپور میں ایسے مساجد و مدارس موجود ہے جہاں انتہاء پسندی کی تعلیم دی جاتی ہے کلعدم جماعتوں کے دہشتگرد کھلے عام اپنے جلسہ جلوس کا انعقاد کیاجاتا اور شرانگیرز تقاریر اور کافر کافر کے نعرے لگائے جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ان کلعدم جماعتوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کے بجائے پرامن عزاداروں اور نواسہ رسولﷺ کی مجلس عزاء کے خلاف اقداامات کرتی ہے، یاد رہے کہ انقریب ماہ ربیع الاول کو منعقدہ ہونے والے دورود و سلام کی محافل کے خلاف بھی اسی قسم کی پابندی سامنے آئیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button