Uncategorized

کراچی : نیشنل ایکشن پلان نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ پولیس آفیسر فیض علی شگری شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: نیشنل ایکشن پلان نے ایک اور گھر اجاڑ دیا, ہارون رائل سٹی نزد مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین (ع) گلستانِ جوہر میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں نے ٹریفک پولیس کی کار پر فائرنگ کرکے ایئرپورٹ ٹریفک پولیس سیکشن کے ڈی ایس پی فیض علی شگری کو شھید کردیا, شھید کا جسدِ مبارک جناح اسپتال منتقل, شھید ڈی ایس پی فیض علی شگری سابق آئی جی سندھ افضل شگری کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ جبکہ دوسری جانب گلستان جوہر میں تکفیری دہشتگردوں نے ڈی ایس پی گلبرک کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ،ہونے میں کامیاب ہوگئے، یاد رہے کہ اس سے آدھے گھنٹے قبل دو شیعہ پولیس افسر کو تکفیری دہشتگردوں نہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنیایا۔

واقعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے گروہ کو ختم کردیا تاہم حالیہ واقعات میں دوسرا گروہ سرگرم ہے جو مخصوص افسران کو نشانہ بنارہا ہے۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں بہت سے کلعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سرگرم ہیں، کراچی آپریشن میں ہزاروں دہشتگردوں کی گرفتاری کے دعوؤں کے باوجود یہ کلعدم جماعت کے دہشتگرد حکومتی سرپرستی میں اپنے تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہی کلعدم جماعت کے دہشتگرد قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں، سیکورٹی اداروں کے پاس شہر قائد میں ہونے والی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ان کلعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہے تاہم ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل نہیں لائی جاتی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button