مشرق وسطی
حلب کا سب سے بڑا محلہ داعش کے قبضے سے آزاد
شامی فوج کے جوانوں نے مشرقی حلب کے سب سے بڑے محلے مساکن ھنانو سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق مساکن ھنانو کا پورا علاقہ شامی فوج کے کنٹرول میں ہے اور شہر میں نصب بموں کو ناکارہ بنایا جارہا ہے۔شامی فوج اب صخورہ اور ارض الحمرا کی جانب پیشقدمی کررہی ہے۔
حلب شام کا دوسرا بڑا شہر ہے، اور اس کے اطراف کے علاقوں میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان کافی عرصے سے سنگین جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب قطر نے دھمکی دی ہے کہ شامی فوج کے ہاتھوں حلب کی مکمل آزادی کی صورت میں قطر اور اس کے اتحادی شام مخالفین کی حمایت کا سلسلہ تیز کردیں گے۔ قطر، سعودی عرب اور ترکی شامی حکومت کے خلاف برسر پیکار مختلف دہشت گرد گروہوں کے اصل حامی شمار ہوتے ہیں۔