Uncategorized

آل سعود اور یمنی عوام کے تنازع کو حرمین شریفین کیلئے خطرہ قرار دینا افسوسناک ہے، نیاز نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ مکہ و مدینہ کے تقدس، احترام اور دفاع پر اُمت مسلمہ کا ہر فرد متفق ہے، اس پر کوئی اختلاف نہیں، آل سعود اور یمنی مظلوم عوام کے تنازع کو حرمین شریفین کیلئے خطرہ قرار دینا افسوسناک مغالطہ ہے جس پر بعض مذہبی جماعتیں بیان بازی کر رہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی خبر کے حوالے سے عرب نیوز سمیت دنیائے عرب بھی کہہ رہی ہے کہ مکہ پر کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا اور یہ میزائل جدہ کے قریب شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ کی طرف داغا گیا تھا لیکن پھر بھی اس حوالے سے وطن عزیز کے بعض مذہبی رہنماوں کے بیانات اور جہاد کے فتوے ہرگز ذمہ دارانہ قرار نہیں دیئے جا سکتے، کیونکہ حقائق کچھ اور ہیں، جنہیں چھپایا جا رہا ہے اور محض مسلمانوں کی حرمین سے عقیدت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، جوکہ افسوسناک ہے، بے بنیاد پروپیگنڈہ کی بنیاد پر بیانات جھوٹ ہے، دینی حلقے جانتے ہیں کہ جھوٹ اور بہتان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کسی ایک گروہ نہیں، ہر کلمہ گو کی عقیدت اور ایمان کا مرکز ہے، مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام بیت اللہ اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ اور جنت البقیع میں اہلبیت اطہارؑ، امہات المومنین اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ ہیں، اگر خدانخواستہ مکہ اور مدینہ کی شان میں کسی نے کبھی کوئی جسارت کی تو دنیا بھر سے شیعہ مسلک کے پیروکار حرمین شریفین کا بھر پور دفاع کر یںگے، کیونکہ ان شہروں میں سب سے زیادہ مقدس مقامات شیعہ مسلک کے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button