محافل میلادالنبیؐ کے انعقاد اور جلوس ہائے میلادالنبیؐ پر کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے، تحریک صراط مستقیم
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایوان اقبال لاہور میں تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ناموس مصطفیٰؐ سیمینار میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون ناموس رسالت 295C میں تبدیلی کرنے سے باز رہے، اس وقت 295C کے طریقہ کار میں تبدیلی کی آڑ میں اس قانون کو عملی طور پر ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، ہم 295C کے خلاف ہر قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ سیمینار کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 295 C کے تحت سزا پانے والے گستاخان رسوؑل کو فی الفور پھانسی پر چڑھایا جائے اور پاکستانی جیلوں میں موجود تمام غازیانِ اسلام کو رہا کرایا جائے، توہینِ رسالت دہشت گردی کی بدترین شکل ہے، اگر مغربی ممالک نے گستاخانہ کلچر کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو تہذیبوں کا بہت سخت تصادم ہو سکتا ہے، قادیانی ہر وقت اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، محافل میلاد النبیؐ کے انعقاد اور جلوس میلاد النبیؐ پر ہم کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔