کراچی: گزشتہ شب تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شیعہ پولیس آفسر فیض علی شگری کی نماز جنازہ ادا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین (ع) کے نزدیک کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے ایئرپورٹ ٹریفک پولیس سیکشن کے ڈی ایس پی شھید فایض علی شگری کی نماذِ جنازہ اب سے کچھ دیر قبل مسجدِ خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں مولانا محمد حسن کی اقتداء میں ادا کردی گئی, نماز جنازہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ہنماؤں، سیکورٹی اداروں کے افسران سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شھید کی میت تدفین کیلئے جلوس کی شکل میں وادیِ حسین (ع) قبرستان لے جایاگیا،
جبکہ دوسری جانب منگھو پیرمیں حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق رحیم سواتی گروپ بتایا جاتا ہے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان سے حالیہ پولیس ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے