Uncategorized

لاہور ہائیکورٹ کی دہشتگردوں کو سربرستی حاصل، تکفیری دہشتگرد لدھیانوی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور ہائیکورٹ نے اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے سربراہ احمد لدھیانوی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے کلعدم تنظیم اہل سنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی کی درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو جھنگ کے صوبائی حلقے پی پی 78 سے انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی۔ مولانا احمد لدھیانوی جھنگ کے حلقہ پی پی 78 سے امیدوار ہیں مگر اس سے قبل ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد انہوں نے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔

دوسری جانب عوامی حلقوں نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے سربراہ کا اس طرح سیاسی دھارے میں آنا امن وامان کی صورتحال کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اس طرح یہ لوگ گن پوائنٹ پر ووٹ لیتے ہیں، ایوانوں میں پہنچ کر دہشت گردی کی سرپرستی اور سہولت کاری کرتے ہیں اور "منتخب نمائندے” کے استحقاق کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

نیشنل ایکش پلان کے دعوے دار جنکی نظروں کے سامنے کلعدم جماعتوں کے سربرابرہ الیکش لٹر رہے ہیں کراچی میں اور جھنگ میں حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.

 

جھنگ: الیکشن کلعدم تنظیموں کے امیدوار میدان میں حکومت خاموش تماشائی

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button