مشرق وسطی

شامی فوج کی پیشقدمی کے ساتھ ہی دہشت گردوں کے درمیان اختلافات میں اضافہ

شامی فوج مشرقی حلب کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے  مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے الحلوانیہ علاقے کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا ہے-

در ایں اثنا روس نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کے سبب سرکاری فورسز کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے اور ہزاروں عام شہریوں کو برسوں تک محاصرے میں رہنے کے بعد، اب محاصرے سے نجات مل گئی ہے-

مشرقی حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کے باعث اس وقت اسّی ہزار سے زائد عام شہریوں کو غذائی اشیاء ، پینے کا پانی اور طبی سہولتیں فراہم ہوئی ہیں اور اب یہ علاقے پر امن علاقوں میں تبدیل ہو گئے ہیں-

دہشت گرد عناصر حلب میں دوہزار بارہ سے، عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں-

روسی وزرات دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج نے مشرقی حلب کے تقریبا آدھے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور ان پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول ہے-

لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرقی حلب میں شامی فوج کی کامیابی کے ساتھ ہی ، جنگ جاری رہنے کے بارے میں دہشت گردوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا ہے اور اب ان کے سامنے دو ہی راستے ہیں یا جنگ لڑیں یا ہتھیار ڈال دیں-

اس رپورٹ کے مطابق مشرقی حلب میں مسلح مخالفین اور دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ شام کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے اور حلب سے نکل جانے کے خواہاں ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button