Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی سکھر سے ملاقات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی سکھر فیروز شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ محمد نقی حیدری، صوبائی سیکرٹری یوتھ فدا حسین سولنگی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع خیر پور مولانا سعید احمد سعید، ضلعی سیکرٹری عزاداری مولانا ملازم حسین، سید غلام شبیر نقوی و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم، ملت جعفریہ کی نمائندہ ملک گیر جماعت ہے، جو ملک میں امن کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے لئے سرگرم عمل ہے۔ خیرپور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملت جعفریہ کے آئینی حقوق اور مذہبی آزادیوں کا احترام کرے اور کالعدم دہشت گرد جماعت کے خلاف گھیرا تنگ کرے۔ ہمیں سندھ کے مختلف اضلاع خصوصاً خیرپور میں دہشت گردوں کی فعالیت اور مراکز کی نفرت انگیز سرگرمیوں پر بھی تشویش ہے۔ اس موقع پر مولانا سعید احمد نے خیرپور کے مسائل سے ڈی آئی جی کو آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی فیروز شاہ نے کہا کہ ایام عزا میں مجلس وحدت مسلمین نے قیام امن کے سلسلے میں ہر سطح پر پولیس اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جو قابل ستائش ہے۔ کالعدم جماعت کی سرگرمیوں پر ہماری نظر ہے۔ انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button