کراچی: امام زادہ سید عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر آنے والے زائرین کو متعصب پولیس و مزار انتظامیہ نے زیارت کرنے سے روک دیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: امام زادہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر آنے والے زائرین کو متعصب پولیس و مزار انتظامیہ انتظامیہ نے روک دیا، اطلاعات کے مطابق شہادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین پرسہ دینے کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود سید زادہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ (جنکا شجرہ نصب امام حسنؑ سے ملتا ہے) کے مزار پہنچیں تو متعصب پولیس و مزار انتظامیہ نے مزار کے تمام راستوں کے سیل کرکے زائرین کو مزار کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، تاہم عزاداروں نے پابندی کے باوجود مزار کے باہر سڑک پر ہی عزاداری کا آغاز کردیا ، اس وقت مرد و خواتین کی بڑی تعداد مزار کے باہر موجود ہے جبکہ شہر بھر سے ماتمی دستوں کا مزار پر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ
عبداللہ شاہ غازی کی کنیت ابو محمد اور قب العشتر ہے۔ آپ کی ولادت واقعہ کربلا کے اٹھائیس سال بعد سن اٹھانوے ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور یہ بنی امیہ کی حکومت کا آخری دور تھا۔ آپ کا شجرہ سید ابومحمد عبداللہ العشتر بن سید محمد ذوالنفس الزکیہ بن محمد سید عبداللہ بن سید حسن مثنی بن امام حسنؑ بن حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالبؑ سے ملتا ہے۔ حضرت سید حسن مثنی کی شادی حضرت فاطمہ صغری بنت سید امام حسین سے ہوئی اسی وجہ سے آپ حسنی حسینی سید ہیں۔ آپ سن ایک سو اڑتیس ہجری میں سندھ تشریف لائے۔ آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہر مذہب کے افراد شامل ہوتے ہیں۔
عبداللہ شاہ غازی کی کنیت ابو محمد اور قب العشتر ہے۔ آپ کی ولادت واقعہ کربلا کے اٹھائیس سال بعد سن اٹھانوے ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور یہ بنی امیہ کی حکومت کا آخری دور تھا۔
آپ کا شجرہ سید ابومحمد عبداللہ العشتر بن سید محمد ذوالنفس الزکیہ بن محمد سید عبداللہ بن سید حسن مثنی بن سیدنا امام حسن بن حضرت سید نا امیرالمومنین علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ سے ملتا ہے۔ حضرت سید حسن مثنی کی شادی حضرت فاطمہ صغری بنت سید امام حسین سے ہوئی اسی وجہ سے آپ حسنی حسینی سید ہیں۔ آپ سن ایک سو اڑتیس ہجری میں سندھ تشریف لائے۔
آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہر مذہب کے افراد شامل ہوتے ہیں۔