پاکستانی شیعہ خبریں

آرمی چیف کا پشاور اور شمالی وزیرستان کا دورہ، دہشت گردوں‌ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلا ف بھی بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےعہدہ سنبھالتے ہی پہلا دن کا آغاز شمالی وزیرستان اور کور ہیڈ کوارٹر پشاور کے دورے سے کیا جہاں پر انہیں خیر پختوں خوا میں سیکیورٹی کی صورتحال اور فاٹا و مالاکنڈڈویژن کے کومبنگ آپریشنز اور ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ کومبنگ آپریشنز کو جلد مکمل کرکے متاثرین کی بحالی کے اقدامات جاری رکھے جائیں اور مقاص کے حصول کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے مقامی کمانڈر سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے، پوری توجہ کے ساتھ جنگ کو آگے بڑھایاجائے تاکہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جاسکے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

قبل ازیں انہوں نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی، انہیں جنرل ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button