Uncategorized

پنجاب کے حکمران کالعدم دہشتگرد گروہوں کے سرپرست ہیں، پرویزالہیٰ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس شریف برادران کے گلے کا پھندہ بن چکا ہے اور اب یہ ان کی کرپشن بے نقاب کر کے ہی رہے گا۔ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے، لاہور سمیت پورے پنجاب میں کالعدم دہشتگرد گروہوں اور لٹیروں کا راج ہے، لیکن پنجاب پولیس جرائم روکنے کے بجائے حکمرانوں کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

زرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جو پولیس افسران اور اہلکار سیاسی کارکنان کو نشانہ بنا رہے ہیں وہ ان کالعدم دہشتگرد گروہوں کے خلاف کاروائی کیوں نھیں کرتے کہ جنھوں نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔آئے دن پنجاب کے کسی نا کسی شہر میں حساس اداروں کی کاروائیوں کے دوران کالعدم دہشتگرد گروہوں کے دہشتگردوں کی گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب ملک دشمن کالعدم دہشتگرد گروہوں کے گڑھ بن چکا ہے اور پنجاب کے حکمران اور پولیس ان دہشتگردوں کی سرپرستی میں ملوث ہے۔

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب کے بعض علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں لیکن پنجاب کے ظالم اعلیٰ نے رینجرز کو پنجاب میں کارروائی کرنے کی اجازت ہی نہیں دی، جس وجہ سے دہشتگرد محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ان دہشتگردوں سے سیاسی مفاد حاصل کرتی ہے، ان کی بدولت ووٹ حاصل کرتی ہے اور انہیں اپنے مفادات میں استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کو پنجاب میں بالخصوص جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کےخلاف کارروائی کرنی چاہیے، اگر جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو آپریشن ضرب عضب کے ثمرات حاصل نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button