پشاور، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )خیبر پختونخوا پولیس نے صوبےمیں محکمہ انسداد دہشتگردی اور سکول آف انوسٹی گیشن کا سنگ بنیاد پشاور میں رکھ دیا ہے۔ پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میرہ کچوڑی میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے ہیڈ کواٹر کا سنگ بیناد رکھ دیا۔ چوراسی کنال پر مشتمل سی ٹی ڈی کے ہیڈ کواٹر پر دو سو چوبیس ملین روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔
زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہیڈکواٹرسے تھوڑے ہی فاصلہ پر ناصر خان درانی نے تیس کنال پر مشتمل سکول آف انوسٹی گیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ جس پر تقریبا نوے ملین سے زائد روپے کی لاگت آئے گی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا تھا کہ ہیڈکوارٹر کا قیام محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں کو درینہ مسئلہ تھا، جبکہ سکول آف انوسٹی گیشن سے پولیس کے تفتیشی عمل میں بھی بہتری آئے گئی اور انہیں تحقیقات کے جدید طریقے سکھائے جائے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کا قیام دہشتگردوں کے لئے پیغام ہے کہ ان کے گڑھ میں پولیس اپنا ہیڈکواٹر بنا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں خطرات زیادہ ہیں، وہاں موجودگی کو یقینی بنایا گیا اور ہیڈ کوارٹر کے قیام سے نواحی علاقے میں جرائم میں بھی کمی آئے گئی۔