کراچی: مجلس عزاء منعقد کرنے کے جرم میں لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں نے دو شیعہ مسلمانوں کو تشدد کے بعد شہید کردیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: کلعدم جماعت لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشتگردوں نے مجلس و جلوس عزاء منعقد کرنے کے جرم میں دو شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا، شیعہ نیوز کے نمائندے کے اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد وزیر بروہی گوٹ امام بارگاہ العباس میں دودن قبل مجلس وجلوس عزاء کو منعقد کرنے کے جرم میں دو شیعہ مسلمانوں کو شدید تشدد کے بعد گلا دبھا کر شہید کردیا، تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں 13 سالہ شیعہ جوان عرفان علی 45 سالہ محرم علی شامل ہے جنکی میت کو غسل کفن کے بعد انچولی امام بارگاہ شفٹ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ محرم سے لیکر اب تک 15 سے زائد شیعہ مسلمان ان کلعدم جماعت کے تکفیری دہشتگردوں کے بربریت کا نشانہ بنے اس عرصہ میں متعدد بار شیعہ پولیس آفیسرز ڈاکڑ اور شیعہ کاروباری حضرات مساجد اور خواتین کی مجالس پر حملہ ہوئے، گزشتہ شب ہی کوئٹہ میں ایک پولیس کانسٹیبل الیاس شاہ کو تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ملک بھر میں ان کلعدم جماعتوں کے تکفیری دہشتگرد آزادی کے ساتھ دہشتگردانہ کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم حکومت ان ہی کلعدم جماعت کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کے بجائے انہیں قومی اثاثہ شمار کرتے ہوئے ان کو سیاسی دارے میں شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں