Uncategorized

جھنگ کے ضمنی الیکشن میں کالعدم تنظیم کی کامیابی لمحہ فکریہ ہے، علامہ ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) نیشنل ایکشن پلان کی تکمیل کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، ہم ملک میں امن و امان اور اتحاد کے داعی ہیں، اسکا عملی مظاہرہ یوم پاکستان کے موقع پر 28 مذہبی جماعتوں کو لاہور میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے کر دیا ہے، ملک میں سیاسی و فوجی تبدیلیوں کے باوجود عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہوسکے، جس معاشرے میں عدل و انصاف کی بالادستی نہ ہو تو عوام میں بے قراری و بے چینی پھیل جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعۃ القائم سیوا سادات (احمد پور سیال) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد کے باعث جھنگ کے ضمنی الیکشن میں کالعدم تنظیم کی کامیابی لمحہ فکریہ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مسائل پارلیمنٹ میں حل کرنے کی بجائے سڑکوں پر حل کرنے میں لگی ہوئی ہیں، پاناما لیکس کا کیس اب سپریم کورٹ میں ہے، جو بھی فیصلہ ہو، تمام جماعتوں کو اسکا احترام کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے، اس ایشو پر عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک کو اپنا ہم نوا بنا کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button