Uncategorized

وزیر اعظم عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک میں عملاََ نفاذ نظام مصطفی کا اعلان کریں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل پاکستان نے ملک کے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید میلادالنبی کے موقع پر ملک میں عملاََ نفاذ نظام مصطفی کا اعلان کریں کیونکہ آئین حکومت کو نفاذ شریعت کا پابند بناتا ہے، رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین ’’صاحبزادہ حامد رضا‘‘ نے 500 علماء و مشائخ کے دستخطوں کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کو خصوصی خط ارسال کر کے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عید میلادالنبی کے موقع پر ملک میں عملاََ نفاذ نظام مصطفی کا اعلان کریں کیونکہ آئین حکومت کو نفاذ شریعت کا پابند بناتا ہے اور نفاذ مصطفی ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل در آمد کو یقینی بناکر عریانی و فحاشی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عید میلادالنبی کے جلسے اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں اور سندھ حکومت کو غیر شرعی بل واپس لینے پر مجبور کیا جائے، نصابی نظام میں تبدیلیوں کے امریکی مطالبے کو مسترد کیا جائے اور عید میلادالنبی کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے، سودی نظام معیشت کو ختم کرکے اسلامی نظام معیشت اختیار کیا جائے اور کرپشن کرنے والوں کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے تاکہ پاکستان میں غیر ملکی مذہبی مداخلت کا راستہ بند ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button