Uncategorized

جھنگ، حکمران جماعت کیجانب سے ضمنی الیکشن میں کالعدم جماعت کی حمایت کی قلعی کھلنے لگی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جھنگ میں کالعدم جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے پیچھے حکمران جماعت کی حمایت کی قلعی کھلنے لگی۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم گروپ کو پنجاب حکومت کی جانب سے ایم پی اے کی نشست پر الیکشن نہ لڑنے کے عوض جھنگ کے ضلع ناظم کی پیش کش کی گئی تھی، جس کے اختیارات ایم پی اے سے زیادہ ہیں۔ یہ فیصلہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلع ناظم کیلئے شیخ وقاص اکرم گروپ کے امیدوار کو ہی سامنے لایا جائے گا، جس کیلئے شیخ وقاص اکرم نے 2 نام پیش کئے ہیں، جن میں اقبال جبوآنہ اور افتخار بسلانہ شامل ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو اس حوالے سے مکمل یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کی جانب سے اس "ڈیل” پر اعتراض اٹھایا گیا تو شیخ وقاص اکرم اور ایم این اے نجف عباس سیال نے افتخار بلوچ کی دھلائی کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملات لاہور میں ایوان وزیراعلٰی 90 شاہراہ قائد اعظم پر طے پا رہے تھے، جس میں سابق ایم پی اے افتخار بلوچ نے کالعدم جماعت کی درپردہ حمایت پر تنقید کی اور شیخ وقاص اکرم کو "غدار جھنگ” قرار دیا تو ایم این اے نجف عباس سیال غصے میں آگئے اور اجلاس کے دوران ہی افتخار بلوچ کی دھلائی کر دی، اس لڑائی میں گلاس اور پلیٹوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ چیئرمین ضلع کونسل اور بلدیہ شیخ وقاص اکرم گروپ کی مشاورت سے بنے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button