Uncategorized

ملی یکجہتی کونسل اپنی افادیت کھوتی جارہی ہے، اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، پیر معصوم نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے کہا ہے امت مسلمہ کی تباہی کا باعث مسلکی اختلاف کی بنیاد پر قتل و غارت اور کفر و شرک کے نعرے ہیں، جس میں کوئی اہلسنت نہیں، قائداعظم کو کافر اعظم قرار دینے والا قیام پاکستان کا مخالف طبقے کا دہشتگرد گروہ ملوث ہے، کسی کلمہ گو کی تکفیر فساد کے سوا کچھ نہیں، جس میں افسوسناک حدتک کچھ عرب ممالک کا بھی کردار ہے، امت مسلمہ کے مسائل کا واحد حل سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہے، جس میں وقت گزرنے کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے، دونوں اسلامی ریاستوں کو دوسرے ممالک میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے، پاکستان، ترکی اور او آئی سی کو ان کے درمیان صلح کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں صاحبزادہ محی الدین محبوب کاظمی، پیر مصطفی اشرف رضوی، پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر عثمان نوری، عقیل حیدر نقوی، چودھری جواد اکرام اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اسلام سب سے مقدم ہے، جس پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے اور نبی کے ماننے والوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنیوالے شیطان اور امریکہ کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button