مشرق وسطی

شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

بحرین کی شاہی حکومت کی ایک عدالت نے سرکردہ آمریت مخالف رہنما اور جمیعت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف حتمی فیصلے کا اعلان بارہ دسمبر تک موخر کردیا ہے۔

شیخ علی سلمان کو فوج اور سیکورٹی فورس کے کڑے حصار کے درمیان عدالت میں لایا گیا تاہم عدالت نے سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیخ علی سلمان کے گھروالوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو اپیل کورٹ میں آنے کی اجازت نہیں دی۔
شیخ علی سلمان کو دسمبر دوہزار چودہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر شاہی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے۔اس سے قبل سترہ اکتوبر کو بحرین کی اپیل کورٹ نے ان کے خلاف نو سال قید کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے پرامن عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام سیاسی اصلاحات، انصاف کے قیام اورمتعصبانہ رویئے کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بحرین کی شاہی حکومت عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی فوجیوں کے تعاون سے پرامن مظاہروں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے دوران سیکڑوں بحرینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button